یوکرین کے صدر کا سعودی ولی عہد کوفون، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

صدر زیلنسکی امن مساعی کے لیے شہزادہ محمد بن سلمان کی مساعی کے مشکور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے کل جمعہ کو سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے فون پر بات چیت کی۔

یوکرین کے صدر نےولی عہد سے بات کرتے ہوئے روس ۔ یوکرین بحران پر بات چیت کے لیے جدہ شہر میں قومی سلامتی کے مشیروں اور متعدد ممالک کے نمائندوں کے اجلاس کی میزبانی پر ولی عہد شہزادہ کا شکریہ ادا کیا اور اس سلسلے میں ان کی ذاتی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقعے پر ولی عہد نے کہا کہ ان کا ملک یوکرین کے بحران کے حل کے لیے بین الاقوامی سطح پر کی جانے والی مثبت مساعی کی حمایت جاری رکھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب یوکرین جنگ سے متاثرہ افراد کی بحالی اور مدد کے لیے ہرممکن تعاون جاری رکھے گا تاکہ لوگوں کو جنگ کے اثرات سے نکالا جا سکے۔

اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے انسانی اثرات کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کی کوششیں جاری رکھنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں