جی 20 سربراہ اجلاس:ڈالر سے گریز کا عمل پہلے ہی شروع ہوچکا: روسی وزیرخارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

روسی وزیر خارجہ سرگئی لافروف نے جی 20 سربراہ اجلاس میں کہا ہے کہ بھارت سمیت ڈالر میں تجارت کو کم کرنے کا عمل پہلے ہی شروع ہو چکا ہے۔

روس کے صدر ولادی میر پوتین نے اگست میں برکس سربراہ اجلاس سے قبل کہا تھا کہ ’’بلاک کی قیادت رکن ممالک کے درمیان تجارت کو امریکی ڈالر سے ماورا اور قومی کرنسیوں میں تبدیل کرنے کے سوال پر تفصیلی تبادلہ خیال کرے گی۔یہ ایک ایسا عمل جس میں برکس کا نیا ترقیاتی بینک ایک بڑا کردار ادا کرے گا‘‘۔

انھوں نے کہا کہ ’’ہمارے اقتصادی تعلقات میں ڈالر سے گریز کا عمل ایک مقصد کے طور پر ناقابل تغیّرانداز میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے‘‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں