مراکش زلزلے کا ہولناک سین: بدقسمت باپ مکان کے ملبے تلے اپنے بچوں کو تلاش کرتے ہوئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مراکش میں جمعہ اور ہفتے کی صبح آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں متاثرہ علاقوں میں ہر طرف المیہ اور دکھ کی داستانیں بکھری ہوئی ہیں۔ ملبےتلے دبے افراد کی تلاش کے لیے ان کے پیارے امید وشکستہ دلی کے ساتھ انہیں نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ گردش کر رہا ہے جس میں مراکش میں تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں ایک دل شکستہ باپ کو مکان گرنے کے بعد ملبے تلے اپنے بچوں کو تلاش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

مراکش میں آنے والے زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچاہی ہے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7 ڈگری ریکارڈ کی گئی ہے۔

ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ وزارت داخلہ کی تازہ ترین معلومات میں بتایا گیا ہے کہ زلزلہ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1,305 ہو گئی ہے اور 1,832 زخمی ہو گئے ہیں۔

مراکشی فرمانروا شاہ محمد ششم نے متاثرین کے لیے تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا، اور زلزلے میں زخمی ہونے والوں کو بچانے کے لیے سرچ ٹیموں اور ذرائع کو مزید مضبوط کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں