کرسٹیانو رونالڈو کا مراکش میں زلزلہ متاثرین کے لیے جذباتی پیغام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عالمی شہرت یافتہ فٹ بال اسٹارکرسٹیانو رونالڈو نے اپنے انسٹاگرام پر مراکش میں 6.8 شدت کے تباہ کن زلزلے کے متاثرین کے لیے ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔زلزلے میں مرنے والوں اور زخمیوں کی تعداد دو، دوہزار سے بڑھ گئی ہے۔

سعودی عرب کے کلب النصر کے کھلاڑی رونالڈو نے کہا کہ ’’میں مراکش میں آنے والے زلزلے میں ہلاک شدگان کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں‘‘۔ فٹ بال اسٹار نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر کہا کہ اس مشکل وقت میں، مَیں مراکش میں سب کے لیے محبت اور دعائیں بھیج رہا ہوں۔

ہفتے کے روز یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ رونالڈو نے زلزلے کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے افراد کو پناہ دینے کے لیے مراکش شہر میں واقع اپنا ہوٹل پیستانا سی آر سیون کھول دیا ہے لیکن العربیہ کے ذرائع کے مطابق ان اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

مراکش کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اتوار کی صبح وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا کہ جمعہ کی شب آنے والے زلزلے میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 2,012 ہو گئی ہے۔زخمیوں کی تعداد 2059 ہوگئی ہے۔ان میں سے 1404 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں