روس کی سعودی عرب سمیت پانچ ممالک کے سیاحوں کی ویزہ فری انٹری کی تجویز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

روس کے وزیر برائے اقتصادی ترقی میکسم ریچیٹنکوف نےکہا ہے کہ ان کے ملک نے کویت، عمان، بحرین، سعودی عرب اور ملائیشیا کے سیاحتی ویزوں کو ختم کرنے اور ان ممالک کے سیاحوں کی ویزہ فری انٹری کی تجویز پیش کی ہے۔

ریچیٹنیکوف نے مشرقی اقتصادی فورم کے فریم ورک کےزیر اہتمام منعقدہ "مقامی سیاحت: نئی حقیقت میں چیلنجز اور مواقع" کےعنوان سے منعقدہ سیشن کے دوران کہا کہ"ہم ویزا کی چھوٹ کی طرف جا رہے ہیں۔ ہم جن ممالک کے ساتھ کام کر رہے ہیں، ان میں مشرق وسطی اور جنوب مشرقی ایشیا شامل ہیں۔

ہم نے کویت، عمان، بحرین، سعودی عرب اور ملائیشیا کے ویزوں کی مکمل منسوخی کی تجویز پیش کی ہے جہاں پریمیم سیاحوں کی تعداد میں اضافہ بھی ممکن ہے۔ اسی لیے ہم اس میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ یکم اگست 2023 سے روس اور چین سیاحوں کے گروپوں کو ویزا فری گروپ ٹورازم ایکسچینج کے ایک بین الحکومتی معاہدے کے فریم ورک کے اندر باہمی طور پر قبول کرنے کے لیے تیار ہیں۔ روس اور ایران کے درمیان مفت گروپ ٹورز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ روس کے نائب وزیر برائے اقتصادی ترقی دمتری واکروکوف کے مطابق روس اور بھارت کے درمیان 2024 میں ویزہ کے بغیر بڑے پیمانے پر سیاحت کا تبادلہ شروع کیا جا سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں