سعودی عرب بھارت کے گفٹ سٹی میں دولت فنڈ کا دفترکھولنے پرغورکرے گا:وزیرسرمایہ کاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے کہا ہے کہ بھارت کے گجرات انٹرنیشنل فنانس ٹیک سٹی (گفٹ) میں مملکت کے خودمختار دولت فنڈ کا دفتر قائم کرنے پر غور کیا جائے گا۔

بھارت کے وزیر تجارت پیوش گویل نے سوموار کو نئی دہلی میں ایک تقریب میں سعودی عرب کو گفٹ سٹی میں دولت فنڈ کا دفتر قائم کرنے کی دعوت دی ہے۔اس کے جواب میں خالدالفالح نے کہا کہ میں آپ کی دفتر کھولنے سے متعلق پیش کش اور تجویز کی تائید کرتا ہوں۔

گفٹ سٹی بھارت کا ٹیکس نیوٹرل مالیاتی خدمات کا مرکز ہے اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا ایک اہم منصوبہ ہے۔اس کا مقصد دبئی اور ہانگ کانگ کے مقابلے میں مالیاتی خدمات کا مرکز قائم کرنا ہے۔

گویل نے یہ بھی کہا کہ وہ مشورہ دیں گے کہ ان کی وزارت الریاض میں سرمایہ کاری کے فروغ کا دفتر کھولے۔

دریں اثناء وزیراعظم نریندر مودی اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نئی دہلی میں جی 20 سربراہ اجلاس کے ایک روز بعد پیر کو ملاقات کی ہے اور اس میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ معاشی اور تجارتی تعلقات کا جائزہ لیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں