سعودی عرب کی بڑی فضائی کمپنی السعودیہ اورکارگوفرم 30 فی صد حصص فروخت کریں گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب کی سب سے بڑی فضائی کمپنی اور کارگو فرم ترابط کے درمیان ملکیتی سعودی لاجسٹکس سروسز کمپنی (ایس اے ایل، سال) کے الریاض میں 30 فی صد حصص کی ابتدائی عوامی پیش کش کے لیے ایک سمجھوتا طے پا گیا ہے۔

منگل کے روز ایک بیان کے مطابق سعودی عرب ایئرلائنز کارپوریشن ، جسے السعودیہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے،اور ترابط ایئر کارگو سروسز لمیٹڈ سعودی اسٹاک مارکیٹ تداول کی لسٹنگ میں کارگو فرم کے دوکروڑ40 لاکھ حصص کی پیش کش کر رہے ہیں۔ السعودیہ اس وقت سال کے 70 فی صد حصص کی مالک ہے جبکہ ترابط 30 فی صد حصص کی مالک ہے۔

سال ان کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی فہرست میں شامل ہو گئی ہے جو خلیج کی سب سے بڑی اسٹاک مارکیٹ میں اپنے اندراج کی کوشش کر رہی ہیں اور اس کی مارچ میں تیل کی زیادہ مستحکم قیمتوں اور آمدنی سے امید کی وجہ سے بینچ مارک انڈیکس میں 12 فی صد اضافے سے بھی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔

سعودی عرب کے خودمختاردولت فنڈ کی مدد سے تیل کے کنووں کی کھدائی کرنے والی کمپنی اے ڈی ای ایس ہولڈنگ نے اتوار کے روز اپنے 1.2 ارب ڈالر کے ابتدائی عوامی پیش کش کے لیے سرمایہ کاروں کے آرڈر لینا شروع کردیے تھے۔ یہ سعودی عرب میں سال کا سب سے بڑا آئی پی او ہوگا۔

دریں اثنا، کار کرایہ پر دینے والی فرم لومی رینٹل کمپنی نے گذشتہ ہفتے اپنے 29 کروڑ ڈالر کی لسٹنگ کے لیے قریباً 27 ارب ڈالر کے آرڈر حاصل کیے، جس سے سعودی حصص کی فروخت کی مسلسل خواہش کی نشان دہی ہوتی ہے۔

بلومبرگ کے فراہم کردہ اعداد وشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ صرف اے ڈی ای ایس اس سال اب تک سعودی عرب کے موجودہ آئی پی او کے حجم کو دُگنا سے زیادہ 90 کروڑ ڈالر سے زیادہ کر دے گا، جو ایک سال پہلے کی اسی مدت میں حاصل ہونے والی آمدن کے پانچویں حصے سے بھی کم ہے۔

ایس اے ایل (سال) سعودی عرب میں مال برداری کی معروف فرم ہے۔اس کا مارکیٹ شیئر قریباً 95 فی صد ہے اور یہ ٹرانزٹ اور برآمدی شپمنٹ کا بھی انتظام کرتی ہے۔

2022ء میں کمپنی کی آمدن 1.22 ارب ریال (325 ملین ڈالر) اور خالص آمدن 36 کروڑ20 لاکھ ریال تھی۔ اس سال کی پہلی شش ماہی میں ایس اے ایل کی آمدنی میں سال بہ سال کی بنیاد پر 15 فی صد اضافہ ہوا۔

توسیع کا منصوبہ

سعودی عرب نے معیشت کو متنوع بنانے کے اپنے منصوبوں کے ایک حصے کے طور پر الریاض میں عالمی سپلائی چین مرکز کے قیام اور دنیا کے سب سے بڑے ہوائی اڈوں میں سے ایک کو ترقی دینے کے عزائم کا خاکا پیش کیا ہے۔

ایچ ایس بی سی ہولڈنگز کو پی ایل سی کے سعودی یونٹ کو آئی پی او کے لیے واحد مالیاتی مشیر، بک رنر، گلوبل کوآرڈی نیٹر، لیڈ منیجر اور انڈر رائٹر مقرر کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں