فرانس:پیرس میں ایرانی قونصل خانے میں آگ لگانے والا مشتبہ شخص گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فرانسیسی حکام نے پیرس میں ایرانی قونصل خانے میں اختتام ہفتہ پر آتش زدگی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

قونصل خانے میں ہفتے کی صبح آگ لگی تھی اور اس کا پولیس کے ایک گشتی دستے سے پتا چلا تھا۔ اس سے قونصل خانے کے بیرونی داخلی دروازے کو نقصان پہنچا تھا۔

اس کیس سے وابستہ ایک ذریعے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ 1963 میں ایران میں پیدا ہونے والے مشتبہ شخص کو اتوار کے روز گرفتار کیا گیا تھا اور اس کی منگل کے روز فاسٹ ٹریک ٹرائل کے جج کے سامنے پیشی تھی۔

ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے پیرس میں قونصل خانے پر حملے کی مذمت کی ہے جبکہ فرانسیسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان این کلیئر لیجنڈرے نے بھی اس حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں