میکسیکو میں بوسہ سے متاثر ہرموسو کا تاریخی استقبال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سپین کی قومی ٹیم کی کھلاڑی گینی ہرموسو کا ویمنز ورلڈ کپ میں فتح کے بعد میکسیکن کلب پاچوکا میں واپسی پر پر تپاک استقبال کیا گیا ہے ۔ سپینش فیڈریشن کے صدر روبیلز کی جانب سے ان کی رضامندی کے بغیر ان کے ہونٹوں پر بوسہ دیا گیا جس کے بعد سپین میں بڑا تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔ فیفا نے روبیلز کو عارضی طور پر معطل کردیا ہے۔

روبیلز نے گزشتہ ماہ کے آخر میں ویمنز ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ہرموسو کو بوسہ دیا تھا۔ اس اقدام کی شدید مذمت سامنے آنے کے بعد روبیلز نے اپنے عہدہ سے استعفی دے دیا تھا ۔ ہسپانوی پراسیکیوٹر نے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ہر موسو نے روبیلز کے خلاف باضابطہ شکایت بھی درج کرا دی ہے۔

ہرموسو پوماس کے خلاف اپنے میچ میں اپنی ٹیم پچوکا میں واپس آئی تو پرستاروں نے اسے مبارکباد دینے کے لیے بینرز اٹھا رکھے تھے۔ ان کی ایک دیو ہیکل تصویر بھی سٹیڈیم میں آویزاں تھی۔

بات یہیں نہیں رکی بلکہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے میچ شروع ہونے سے قبل ہی ہرموسو کے لیے عزت کا راستہ بنایا اور روبیلز کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کی بھرپور حمایت کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں