پاک نیوی اور سعودی شاہی بحریہ کی مشترکہ مشقیں، میری ٹائم آپریشنز کا مظاہرہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے مابین دوطرفہ بحری مشق نسیم البحر اور ڈیرہ الساحل سعودی عرب کے شہر الجبیل میں اختتام پذیر ہو گئیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحری مشق نسیم البحر میں دونوں ممالک کے جنگی جہاز اور رائل سعودی ائیر فورس کے جہازوں نے حصہ لیا، بحری مشق ڈیر الساحل کے دوران دونوں ممالک کی میرینز اور اسپیشل فورسز نے حصہ لیا۔

پاک بحریہ، سعودی بحریہ اور فضائیہ کے یونٹس نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا،مشق میں روائتی اور غیر روائتی خطرات کے خلاف مشترکہ میری ٹائم آپریشنز کا مظاہرہ کیا گیا۔

مشق نسیم البحر اور ڈیرہ الساحل سے دونوں ممالک کی مابین مشترکہ نیول آپریشنز کو فروغ حاصل ہو گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں