عالمی یوم ماحولیات کی آئندہ تقریبات سعودی عرب میں منعقد کی جائیں گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام [یو این ای پی] نے اعلان کیا ہے کہ سال 2024 کے عالمی ماحولیاتی دن کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد سعودی عرب میں کیا جائے گا۔

یہ اعلان کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر انگر اینڈرسن اور کینیا میں سعودی عرب کے سفیر خالد بن عبداللہ آل سلمان کے درمیان ملاقات کے بعد کیا گیا۔

ماحولیات کا عالمی دن ہر سال 5 جون کو منایا جاتا ہے اور گزشتہ پانچ دہائیوں سے ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگاہی کی بیداری کا سب سے بڑا پلیٹ فارم بن چکا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں