ایران کو جوہری حوالے سے معاملات واضح کرنے چاہئیں:برطانیہ،جرمنی،فرانس،امریکہ کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

برطانیہ، جرمنی، فرانس اور امریکہ نے جمعرات کو بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو بتایا کہ اگر ایران نے قانونی ذمہ داریاں پوری نہ کیں اور جوہری مواد سے متعلق معاملات کو واضح نہیں کیا تو اس کے خلاف مزید کارروائی کی ضرورت ہوگی۔

چاروں ممالک نے 13 ستمبر کو ایجنسی بورڈ کو دیے ایک بیان میں کہا کہ "ایران کو بغیر تاخیر کے، تورقوز آباد اور ورامین کے حوالے سے جوہری مواد اور آلات کے موجودہ مقام (مقامات) کے بارے میں تکنیکی اعتبار سے قابل اعتبار معلومات فراہم کرنی چاہئیں"

مقبول خبریں اہم خبریں