دارفور میں 13 اجتماعی قبروں کی مصدقہ اطلاعات ملی ہیں: اقوام متحدہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سوڈان میں عبوری مرحلے کی حمایت کے لیے اقوام متحدہ کے مربوط مشن (UNITAMS) کے سربراہ نے کل بدھ کو کہا ہے کہ بین الاقوامی تنظیم برائے انسانی حقوق کے مشترکہ دفتر کو دارفر صوبے میں الجینینہ کے مقام پر میں کم از کم 13 اجتماعی قبروں کی موجودگی کی قابل اعتماد اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

وولکر پیریٹز نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ اجتماعی قبروں میں نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز اور اتحادی عرب مسلح دھڑوں کے شہریوں پر حملوں کا نشانہ بننے والے افراد شامل ہیں، جن میں سے زیادہ تر کا تعلق مسالیت نسلی گروپ سے ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگران خلاف ورزیوں کی تصدیق ہوجائے تو یہ کارروائیاں جنگی جرائم بن سکتی ہیں۔

اپریل کے وسط میں دارالحکومت خرطوم میں ریپڈ سپورٹ فورسز اور سوڈانی فوج کے درمیان جھڑپیں شروع ہونے کے بعد سے چاڈ کی سرحد کے قریب مغربی دارفر کے ایک شہر الجینینہ میں نسلی تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں