ہم کسی سے کم نہیں: نیویارک فیشن ویک میں جسمانی طور پر معذور ماڈلز کی ریمپ پر کیٹ واک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

نیویارک میں انوکھا فیشن ویک منعقد ہوا جس میں ریمپ پر معذور ماڈلز نے جلوے بکھیرے۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک میں ایک دلچسپ فیشن ویک منعقد ہوا جس میں بین الاقوامی ماڈلز اور ڈیزائنرز نے شرکت کی۔

فیشن ویک کا مقصد معذور افراد کو معاشرے کا یکساں حصہ ظاہر کرنا تھا تاکہ وہ اپنی زندگی کی جدوجہد میں خود کو کسی سے کمتر محسوس نہ کریں۔

نیویارک فیشن ویک میں معذور نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے دلچسپ کیٹ واک کا مظاہرہ کیا۔ ریمپ پر واک کرنے والی حسین، دبلی پتلی اور بل کھاتی کمر والی ماڈلز نہیں بلکہ جسمانی طور پر معذور ماڈلز نے بڑی خود اعتمادی سے ریمپ پر جلوے بکھیرے۔

ماڈلز کی خود اعتمادی کو سراہتے ہوئے فیشن ویک کے شرکاء نے باہمت ماڈلز کی خوب پذیرائی کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں