تائیوان کی اداکارہ کو ڈرامے کا کردار حقیقی زندگی میں نبھانے کی پیشکش!

نیٹ فلیکس کی ایک سیریز میں صدارتی امیدوار کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ تیمی لائی تائیوان کی نائب صدارتی امیدوار نامزد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

رواں برس اپریل میں ریلیز ہونے والی تائیوان کی نیٹ فلیکس سیریز ’ویو میکرز‘ میں صدارتی امیدوار کا کامیاب کردار ادا کرنے والی اداکارہ تیمی لائی کو آنے والے عام انتخابات کے لیے نائب صدر کا امیدوار نامزد کر دیا گیا۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق آئندہ برس جنوری میں ہونے والے عام انتخابات میں صدارتی الیکشن لڑنے والے امیدوار صنعت کار ٹیری گو نے اداکارہ کو اپنا نائب صدر نامزد کیا۔

ٹیری گو کی جانب سے 60 سالہ اداکارہ تیمی لائی کو نائب امیدوار نامزد کیے جانے پر تائیوان کے زیادہ تر افراد نے دلچسپ حیرانگی کا اظہار کیا۔

تائیوان میں آئندہ عام انتخابات 2024 کے آغاز میں ہونے کی توقع ہے، جس کے لیے ابھی سے ہی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

صدارتی انتخابات میں ٹیکنالوجی کمپنی کےمالک اور کاروباری شخص ٹیری گو صدر کے امیدوار ہوں گے اور انہوں نے 12 ستمبر کو اپنے نائب صدر کے امیدوار کا اعلان کیا۔

نائب صدر کے لیے انہوں نے تائیوان کی نئی نسل میں مقبول اداکارہ تیمی لائی کا انتخابات کیا، جنہوں نے نیٹ فلیکس سیریز میں تائیوان کی صدر کا کردار ادا کیا تھا۔

نیٹ فلیکس کی سیریز ’ویو میکرز‘ اپریل میں ریلیز کی گئی تھی، جس میں تائیوان کی سیاست، انتخابات اور وہاں خواتین کے ساتھ ہونے والے جنسی تعصب اور ہراسانی کو دکھایا گیا تھا۔

  صدارتی الیکشن لڑنے والے امیدوار صنعت کار ٹیری گو  اپنی نامزد نائب صدر نامزد تیمی لائی سے مصافحہ کر رہے ہیں: فوٹو @Focus_Taiwan
صدارتی الیکشن لڑنے والے امیدوار صنعت کار ٹیری گو اپنی نامزد نائب صدر نامزد تیمی لائی سے مصافحہ کر رہے ہیں: فوٹو @Focus_Taiwan

زیادہ تر تائیوانی افراد کا خیال تھا کہ مذکورہ ویب سیریز تائیوان کی حالیہ خاتون صدر سائی انگ وین کی شخصیت اور سیاست پر بنائی گئی تھی۔

سائی انگ وین کو ملک میں خواتین کے ساتھ نامناسب رویوں، انہیں سیاست، شوبز اور کارپوریٹ سیکٹرز میں جنسی ہراسانی کے سامنے کرنے کی شکایت پر اقدامات نہ اٹھانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

آنے والے انتخابات کے لیے نائب صدر کی امیدوار نامزد ہونے کے بعد تیمی لائی نے اعتراف کیا کہ انہیں سیاست کا زیادہ علم نہیں ہے لیکن وہ اپنے صدارتی امیدوار ٹیری گو سے ملنے کے بعد سیاست کو سمجھنے لگی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیری گو آنے والے انتخابات کے لیے مضبوط صدارتی امیدوار ہیں لیکن وہ نئی نسل میں اتنے مقبول نہیں اور وہ انتخابات میں ان کا سہارا بنیں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں