"السلام علیکم" ول سمتھ کا ویڈیو پیغام، مراکش کیلئے مدد کی اپیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عالمی شہرت یافتہ اداکار ول سمتھ نے مراکش کے لیے مدد کی اپیل کرتے ہوئے ایک مختصر ویڈیو کے ذریعے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا۔

مراکشی ڈائریکٹر عادل العربی کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک مختصر ویڈیو میں ول سمتھ ہر ایک سے زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے عطیہ کرنے کی اپیل کرتے نظر آئے۔

مراکش کے ڈائریکٹرز بلال فلاح اور عادل کے درمیان کھڑا ہوکر ول سمتھ نے کہا اس میں کوئی شک نہیں کہ مراکش کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کے بارے میں آپ سب نے سنا ہے۔ اس لیے میں آپ سے مدد کی درخواست کرتا ہوں۔ میرے دو دوستوں کے خاندان اور رشتہ دار اب بھی مراکش میں ہیں۔ مزید برآں انہوں نے اس تباہی کے نتیجے میں مراکشی باشندوں کو درپیش بڑی مشکلات کی طرف بھی اشارہ کیا۔

بہت سی عالمی شخصیات خاص طور پر فٹ بال کے کھلاڑیوں نے مراکش میں آنے والے زلزلے کے بعد مراکش کی عوام سے اظہار یک جہتی کیا ہے۔ اس زلزلہ میں تین ہزار کے لگ بھگ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں