ہنٹر بائیڈن پر خلاف قانون بندوق خریدنے کی پاداش میں فرد جرم عائد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن پر پانچ برس قبل غیر قانونی طور پر بندوق خریدنے کے کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ہنٹر بائیڈن پر پانچ برس قبل غیر قانونی طور پر بندوق خریدنے پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے اور اس وقت انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ وہ منشیات کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ہنٹر بائیڈن پر دو الزامات عائد کیے گئے کہ انہوں نے ڈیلاویئر میں جب بندوق خریدی تو فارم میں غلط بیان درج کیا کہ وہ منشیات کا استعمال نہیں کرتے ہیں۔

امریکی صدر کے بیٹے پر دوسرا الزام یہ ہے کہ جھوٹے بیان کی بنیاد پر انہوں نے غیرقانونی طور پر بندوق اپنے پاس رکھی، جس کے تحت انہیں 10 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

امریکی جسٹس ڈپارٹمنٹ کے وکیل ڈیوڈ ویئس نے ہنٹر بائیڈن پر مقدمہ درج کیا تھا، جس پر 2018 سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس پیش رفت سے دو ماہ قبل ہنٹر بائیڈن اور ڈیوڈ ویئس درمیان معاہدے کی درخواست دی گئی تھی، جس میں بندوق رکھنے کے ساتھ ساتھ ٹیکس کی مبینہ خلاف ورزی شامل تھی تاہم یہ معاہدہ اس بات پر کھٹائی پڑ گیا تھا کہ آیا صدر کا بیٹا اضافی الزامات کا سامنا کر سکتا ہے۔

رواں برس جولائی میں ہنٹربائیڈن نے ٹیکس سےمتعلق دو معمولی الزمات پر غلطی کا اعتراف کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ جواب میں انہیں نگرانی کی پیش کش کی گئی تھی جو وہ پہلے ہی مکمل کر چکے تھے جس سے حکومت دیگر سزاؤں کے ساتھ ملا رہی تھی۔

اسی معاہدے میں ڈیوڈ ویئس نے اتفاق کیا تھا کہ ٹرائل سے قبل کاؤنسلنگ یا بحالی کا مرحلہ مکمل کرنے کی صورت میں وہ ہنٹر بائیڈن پر بندوق کے حوالے سے لگائے گئے الزامات معطل کر دیں گے۔

بعد ازاں 26 جولائی کو ڈرامائی سماعت میں معاہدہ اس بات پر ناکام ہوا کہ کیا ہنٹر بائیڈن کو ڈیوڈ ویئس کی جانب سے کی گئی تفتیش میں شامل دیگر الزامات میں استثنیٰ حاصل ہے یا نہیں، جن میں یوکرین، چین اور دیگر ممالک میں کاروباری معاہدوں سے متعلق ممکنہ جرائم شامل تھے۔

جج نے نشان دہی کی تھی کہ ہنٹر بائیڈن پر جسٹس ڈپارٹمنٹ میں خود کو رجسٹر کیے بغیر غیر ملکی حکومتوں کے لیے لابنگ کرنے کے الزام پر فرد جرم عائد ہو سکتی ہے۔

بعد ازاں ڈیوڈ ویئس نے ٹیکس الزامات واپس لیے تھے اور عدالت میں اشارہ دیا تھا کہ نئے الزامات دوسری ریاستوں میں منتقل کر دیے جائیں گے اور انہوں نے ڈیلیویئر کی عدالت سے کہا تھا کہ بندوق پر فرد جرم ستمبر کے آخر تک عائد ہوگی۔

تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ وکیل اور لابسٹ 53 سالہ ہنٹر بائیڈن کو درپیش قانونی مشکلات کے اثرات ان کے والد جو بائیڈن کی دوبارہ صدر بننے کی مہم پر پڑ سکتے ہیں۔

ری پبلکن امیدواروں نے ثبوت پیش کیے بنا جسٹس ڈپارٹمنٹ پر الزام عائد کیا تھا کہ صدر کے بیٹے کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے اور ری پبلکن کی جانب تعینات کیے گئے ڈیوڈ ویئس پر بھی الزام تھا کہ وہ ہنٹر بائیڈن کے ساتھ نرمی سے پیش آ رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں