اٹلی کی ’’وائٹ میلان‘‘ نمائش میں سعودی فیشن ڈیزائنز سرفہرست

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
5 منٹس read

اٹلی کی ’’وائٹ میلان‘‘ نمائش میں سعودی فیشن ڈیزائن سرفہرست ہیں۔ "وائٹ میلانو" 2023 بین الاقوامی نمائش میں 100 سعودی برانڈز کے ڈیزائنرز اپنی مصنوعات پش کر رہے ہیں۔ 22 سے 25 ستمبر تک یہ نمائش "ٹورٹونا" کے علاقے میں "وسکونٹی پویلین" میں فیشن ویک کے موقع پر منعقد ہو گی۔

سعودی فیشن اتھارٹی نے بتایا کہ اٹلی کے شہر میلان میں ہنرمندوں کے کام کی نمائش کے لیے سعودی خواتین اور مردوں کے فیشن کے جدید ترین ڈیزائن پیش کئے جارہے ہیں۔ خاص طور پر مختلف ڈیزائنوں کے بیگز اور زیورات پیش کئےجائیں گے۔

فیشن اتھارٹی کے سی ای او بورک چا کمک نے تصدیق کی کہ سعودی فیشن کا منظر بے مثال ہے اور اسے دہرایا نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا سعودی ڈیزائنرز اپنے اصلی اور جدید ڈیزائن کے ذریعے عالمی سطح پر سامعین کو متوجہ کرتے رہتے ہیں۔ سعودی تاریخ باصلاحیت کاریگروں سے بھرپور ہے۔ جدید کاریگری، عیش و عشرت، عصری اور جدید فیشن میں جدت اور مسلسل تخلیقی صلاحیتوں کے جذبے کے ساتھ۔ سعودی ڈیزائنر اپنا ہنر دکھا رہے ہیں۔

انہوں نے سعودی ڈیزائنرز کی عالمی منڈیوں تک رسائی اور بااثر خریداروں کے سامنے اپنی عالمی موجودگی کو تیز کرنے اور سٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

روایتی عناصر اور جدت

وائٹ میلان نمائش کی سی ای او برینڈا بیلی نے مسلسل دوسرے سال میلان فیشن ویک کے دوران باصلاحیت سعودی ڈیزائنرز کو نمائش میں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی ڈیزائنرز کی طرف سے پیش کردہ ڈیزائن فیشن کی عالمی برادری کی روایتی عناصر اور اختراعات کے امتزاج میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

انہوں نے فیشن اتھارٹی کی جانب سے ان ڈیزائنرز کے لیے تعاون کی تعریف کی جو "100 سعودی برانڈز" پروگرام سے فارغ التحصیل ہوئے ہیں تاکہ یہ ڈیزائنرز مسلسل اور پائیدار بنیادوں پر بین الاقوامی سطح پر پہنچ سکیں۔ سعودی ڈیزائنرز عالمی نمائش کے پانچ شعبوں کے اندر اپنے ڈیزائنز پیش کریں گے۔

یاد رہے فیشن انڈسٹری میں یہ خصوصی رہنمائی پروگرام دس مختلف زمروں کا احاطہ کرتا ہے۔ تیارملبوسات، روایتی ملبوسات، بین الاقوامی تصورات، ڈیمی کاؤچر، عروسی ملبوسات، بیگز اور زیورات ۔ پرفیوم اور جوتے کے زمرے ہوں گے۔ مختلف ڈیزائنرز کی عمریں 20 سے 70 سال کے درمیان ہیں جن میں سے خواتین کی شرکت 85 فیصد ہے۔

اٹلی کی ’’وائٹ میلان‘‘ نمائش میں سعودی فیشن ڈیزائنز سرفہرست

العربیہ ڈاٹ نیٹ - کوثر الرمضان

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں