ریاض میں ٹریفک کے بہائو میں خلل ڈالنے پر تین نوجوان گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ریاض میں تین نوجوانوں نے ناقابل یقین وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک بلاک کر دی۔

تفصیلات کے مطابق تینوں نوجوانوں نے سڑک پر اپنی گاڑیوں کو روکا اور ویڈیو بنانے لگے جس کی وجہ سے ٹریفک میں خلل پڑا۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں تین کاریں التخصوسی اسٹریٹ کے وسط میں کھڑی دکھائی گئیں، تینوں نوجوانوں کے باہر نکلنے کے بعد ان کے پیچھے موجود باقی کاریں رک گئیں اور ٹریفک بلاک ہوگئی، جب کہ دو نوجوانوں نے ان کاروں کو فلمایا۔

ریاض ریجن کی پولیس نے یمنی شہریت کے ایک رہائشی اور ایک سعودی شہری کو عوامی سڑک پر اپنی گاڑیاں روکنے، ٹریفک میں رکاوٹ ڈالنے، اور عوامی اخلاقیات کی خلاف ورزی کرنے، دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں