سعودی نرس نے سڑک حادثے کے زخمیوں کو موت سے بچا لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

جرات اور انسانی ہمدردی کے ایک واقعے میں ایک نرس نے سڑک حادثے کا شکار 4 افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے بچا لیا۔

تفصیلات کے مطابق حنان الرویلی جو کہ نرس کے طور پہ کام کرتی ہیں، تبوک شہر سے اپنے شوہر کے ہمراہ واپس آرہی تھیں

جب انہوں نے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے 4 افراد کو دیکھا۔

حنان الرویلی نے ’’العربیہ‘‘ کو بتایا کہ وہ فورا گاڑی سے باہر نکلی اور زخمیوں کے معائنہ کیا۔ زخمیوں میں تین عورتیں بھی شامل تھیں جنہیں شدید چوٹیں آئی تھیں۔

زخمی خواتین کو ابتدائی طبی دینے کے بعد انہوں نے ایمبولینس آنے تک انہیں مستحکم کیا تاکہ خون ضائع نہ ہو۔

ہنگامی حالت میں جس طرح انہوں نے اکیلے صورت حال کو سنبھالا اسے ہزاروں لوگوں نے سراہا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ گھنٹوں کے دوران سوشل میڈیا پر چھائی خاتون 14 سال سے بطور نرس کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس مقدس پیشے سے وابستہ ہونے کو اپنے لیے اعزاز سمجھتی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں