امریکی رکن کانگریس کی تھیٹر میں سگریٹ نوشی، ویڈیو نے بے نقاب کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی رکن کانگریس لارین بوئبرٹ کو کولو راڈو میں میوزیکل شو کے دوران تھیٹر سے نکال دیا گیا۔ بوئبرٹ نے تھیٹر میں خلل انگیز رویہ اپنایا اور ای سگریٹ کا استعمال کرکے شور مچایا تھا۔

رکن کانگریس نے نکالے جانے کے بعد ابتدائی طور پر الزامات سے انکار کیا تاہم بعد ازاں اپنے رویہ پر معذرت کرلی۔

ان کی معذرت سے ایک روز قبل ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں رکن کانگریس کو ڈینور تھیٹر کے اندر اپنی سیٹ پر دھواں اڑاتے دکھایا گیا تھا۔ خاتون رکن کی مہم نے پہلے تھیٹر کے ان الزامات کی تردید کی کہ وہ ای سگریٹ استعمال کر رہی تھیں۔ تاہم بعد میں بوئبرٹ نے بعد میں اعتراف کرلیا اور کہا کہ اس کے اقدامات جان بوجھ کر یا نقصان کا باعث نہیں تھے۔

گذشتہ اتوار کو "بیٹل جوس" میوزیکل تھیٹر سے بوئبرٹ کا اخراج ممبران کی شکایات کے بعد ہوا ۔ لوگوں نے شکایت کی تھی کہ وہ دھواں اڑا رہیں، گانا گا رہیں اور فون استعمال کرکے خلل پیدا کر رہی تھیں۔ لائٹس جانے کے بعد فوٹیج میں بوئبرٹ کو رقص کرتے بھی دکھایا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں