ایران:فوجی تجربے کے دوران میں میزائل گرنے سے دو افراد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ایران کا ایک میزائل ملک کے شمالی حصے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔

یہ واقعہ پیر کے روز اس وقت پیش آیا جب ایرانی فوج ملک کے صحرائی علاقے میں اپنے ڈرون اور حملے کے نظام کے تجربات کر رہی تھی۔اس دوران میں ایک میزائل تکنیکی خرابی کا شکار ہوگیا۔

ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان رضا طلائی نک کا کہنا ہے کہ میزائل ٹوٹ گیا تھا اور اس کے کچھ حصے شمالی صوبہ گلستان کے صوبائی دارالحکومت گورگن شہر میں گرے۔خبر رساں ادارے ایسنا نے صوبائی عہدہ دار علی المہاجر کے حوالے سے بتایا کہ واقعے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

فوری طور پر میزائل کی قسم واضح نہیں ہوسکی ہے۔بعض مقامی میڈیا نے اسے ڈرون بتایا ہے جبکہ دیگر کا کہنا ہے کہ یہ میزائل تھا۔

مقامی میڈیا نے اس کی ایک فوٹیج شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محاصرہ زدہ علاقے میں ملبہ گرا ہے اور اس سے آس پاس کی کچھ دکانوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

گورگن شہر کی آبادی قریباً ساڑھے تین لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔ اس کے رہائشیوں نے بتایا کہ ملبے کے کچھ حصے شہر کی ایک اہم شاہراہ پرگرے تھے اور اس کے بعد انھوں نے دھماکے کی زوردار آواز سنی تھی۔

واضح رہے کہ ایران برسوں سے امریکااور مغرب کی پابندیوں کی زد میں ہے،اس نے میزائلوں اور ڈرونز کے بڑے ذخیرے کے ساتھ اسلحہ سازی کی ایک وسیع گھریلوصنعت تیار کرلی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں