بھارتی فوجی نے سرکاری رائفل سے اپنے ہی ساتھیوں کو بھون ڈالا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے بانڈی پورہ فوجی کیمپ میں بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے اپنے ساتھیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان اہلکاروں کو قریبی ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی جب کہ ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجی کیمپ میں فائرنگ کی آواز سے افسران اور اہلکار بدحواس ہو کر بھاگنے لگے۔ انھوں نے سمجھا کہ شاید باہر سے کسی نے حملہ کردیا ہے تاہم جب جائے وقوعہ پر پہنچے تو دو اہلکاروں کو خون میں لت پت پایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان دونوں اہلکاروں پر فائرنگ بھی ان کے ساتھی اہلکار نے کی تھی اور آلۂ قتل بھی سرکاری رائفل ہے۔

فائرنگ کرنے والے اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا تاہم واقعے میں ہلاک، زخمی اور گرفتار ہونے اہلکاروں میں سے کسی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

مقبوضہ کشمیر کی مودی نواز پولیس نے خفگی مٹانے کے لیے اسے حادثاتی واقعہ قرار دے کر معاملے کو چھپانے کی ناکام کوشش کی اور میڈیا کو بتایا کہ اہلکار سے اتفاقیہ طور پر گولی چل گئی تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی فوجی کیمپ میں ذہنی دباؤ اور غصے کے باعث اہلکاروں کی آپس میں جھگڑے اور فائرنگ کے واقعات عام ہیں۔

رواں برس کے آغاز میں ایسے ہی ایک واقعے میں چار اہلکار مارے گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں