سیلاب زدگان کی مدد کے لیے دوسرا سعودی امدادی طیارہ لیبیا پہنچ گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لیبیا میں خوفناک سیلاب نے تباہ رکھی ہے اور 12 ہزار کے لگ بھگ افراد سمندری طوفان ’’ دانیال‘‘ کے باعث آنے والے سیلاب کی نذر ہو چکے ہیں۔ لیبیا میں اپنے برادر مسلم عوام کی مدد کے لیے سعودی عرب نے امدادی آپریشن شروع کردیا ہے۔

امداد لے کر دوسرا سعودی امدادی طیارہ اتوار کو لیبیا پہنچ گیا۔ یہ امداد سیلاب سے متاثر ہونے والوں میں تقسیم کی جائے گی۔

سعودی فرماں روا اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایات پر ادارے ’’ کنگ سلیمان ریلیف‘‘ نے لیبیا میں خصوصی امدادی سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں