شام کے مسئلے کے سیاسی حل کی مساعی جاری رکھیں گے: سعودی عرب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اتوار کو سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی برائے شام گیئر پیڈرسن سے نیویارک میں اقوام متحدہ میں مملکت کے مستقل مندوب کے ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران انہوں نے شام کے بحران کے سیاسی حل میں پیش رفت اور جدہ میں ہونے والے عرب سربراہی اجلاس کے نتائج سمیت اس سلسلے میں مملکت اور اقوام متحدہ کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ "مملکت شام کے بحران کے سیاسی حل تک پہنچنے کے لیے ہر ممکن کوششیں جاری رکھنے کی خواہش رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم شام کی وحدت، سالمیت، سلامتی، استحکام اور عرب وابستگی کو برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں۔

اس موقعے پرنیویارک میں اقوام متحدہ میں مملکت کے مستقل نمائندے ڈاکٹر عبدالعزیز الواصل اور وزارت خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداؤد بھی موجود تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں