لیبیا: ایک ہفتہ ملبے تلے دبے رہنے والی دو بچیوں کو زندہ نکال لیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اتوار کے روز امدادی ٹیموں نے لیبیا میں تباہ کن سیلاب سے متاثرہ ساحلی شہر درنہ میں ملبے کے نیچے سے دو بچیوں کو زندہ نکالا۔ خیال رہے کہ اس خوفناک طوفان میں درنہ شہر میں ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

لیبیا کی ہلال احمر ٹیم نے اعلان کیا کہ کل اتوار کو امدادی کارکنوں کو دو لڑکیاں زندہ ملی ہیں، جنہیں ملبے تلے کئی دن گزارنے کے بعد معجزانہ طور پر بچا لیا گیا۔ یہ لڑکیاں ایک ایسے وقت میں ملبےسے نکالی گئیں جب امدادی سرگرمیاں اور لاپتہ افراد کی تلاش کی کوششیں بین الاقوامی تعاون سے جاری ہیں۔

ہلال احمر نے ڈرنہ شہر میں سیلاب سے تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے تلے دب جانے والی ان دو لڑکیوں کو زندہ نکالنے کا ویڈیو کلپ شائع کیا۔ دونوں بچیوں کو فوری طور پر ضروری طبی امداد دی گئی اور انہیں کمبل میں لپیٹا گیا تھا۔

ریسکیو کام کی مشکل کے باوجود تباہ شدہ مکانوں اور عمارتوں کے نیچے سے مزید لوگوں کے زندہ ملنے کی امید ہے مگر وقت گذرنے کےساتھ یہ امید دم توڑ رہی ہے۔

دریں اثنا ریسکیو ٹیموں اور ایمبولینس سروسز نے لاشوں کے گلنے سڑنے کے نتیجے میں صحت کے طوفان سےمتاثرہ علاقوں میں وبائیں پھیلنے کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں