سعودی عرب کا چوتھا امدادی طیارہ لیبیا کے لیے روانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب سے آج چوتھا امدادی طیارہ ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 90 ٹن خوراک اور خیموں پر مشتمل امداد لے کر لیبیا کے شہر بن غازی روانہ ہوا۔

یہ امدادی سامان لیبیا میں آنے والے سمندری طوفان ڈینئل کی تباہ کاریوں اور شدید سیلاب سے متاثر ہونے والوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، مشکل گھڑی میں برادر ملک لیبیا کے لیے یہ انسانی امداد شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایات کے مطابق بھیجی گئی ہے۔


ایجنسی کے مطابق ، یہ اقدام یہ مختلف بحرانوں اور مصیبتوں کے دوران برادر اور دوست ممالک کے لیے مملکت کی مسلسل حمایت کی توسیع کے طور پر سامنے آیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں