الجوف میں ٹریفک حادثے کے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے پر سعودی نرس کے لیے اعزاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی نرس حنان بنت خشم الرویلی کو الجوف کے گورنر فیصل بن نواف بن عبدالعزیز نے سڑک حادثے کا شکار ہونے والے افراد کو فوری اور بروقت طبی امداد مہیا کرنے پر اعزاز سے نوازا ہے۔

سعودی ہلال احمر کے پہنچنے تک حنان الرویلی نے سڑک کے کنارے حادثے کے متاثرین کو ابتدائی طبی امداد دی تھی۔اس لمحے کو ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیا گیا ہے۔

گورنر فیصل بن عبدالعزیز نے الرویلی کی اپنے فرائض کے تئیں لگن کی تعریف کی اور زخمیوں کی فوری مدد کرنے پران کا شکریہ ادا کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں