کینیڈا میں ایک اور علاحدگی پسند سکھ رہنما سکھدول سنگھ قتل

بھارتی ایجنسی این آئی اے نے ابھی سکھا ڈونیکے کے خلاف وارنٹ جاری کیے تھے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کینیڈا میں ایک سکھ رہنما کے قتل پر بھارت اور کینیڈا کے درمیان سفارتی تناؤ جاری تھا کہ ایک اور سکھ علاحدگی پسند رہنما سکھدول سنگھ عرف سکھا ڈونیکے کو کینیڈا کے شہر ونی پگ میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سکھدول سنگھ بھارت میں سب سے زیادہ مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھے۔ بھارتی ایجنسی این آئی اے نے ابھی ان کے خلاف وارنٹ جاری کیے تھے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سکھدول سنگھ کا تعلق بھارتی پنجاب سے تھا جو خالصتان تحریک کے حامی تھے، سکھدول سنگھ کچھ برسوں سے کینیڈا میں مقیم تھے۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کینیڈا میں ایک سکھ رہنما کے قتل پر بھارت اور کینیڈا کے درمیان سفارتی تناؤ جاری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں