امریکا نے سعودی عرب کے ساتھ 500 ملین ڈالر کے ہتھیاروں کے معاہدے کی منظوری دے دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی ڈیفنس سکیورٹی اینڈ کوآپریشن ایجنسی نے سعودی عرب کو 500 ملین ڈالر کے ممکنہ فوجی ہتھیاروں کے پیکج کی منظوری کا اعلان کیا ہے جس کی تفصیلات کانگریس کو بھیجی جا رہی ہے۔

پینٹاگون ایجنسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ مجوزہ فروخت امریکا کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے اہداف کی حمایت کرے گی۔

انہوں نے اشارہ کیا کہ یہ مجوزہ پیکج سعودی عرب کی موجودہ اور مستقبل کے خطرات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کو مضبوط بنائے گا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اشارہ دیا تھا کہ کوئی بھی سعودی عرب کو اپنے ہتھیاروں کے ذرائع کو امریکا سے کسی دوسرے ملک میں تبدیل کرتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب اور امریکا کے درمیان اہم سکیورٹی تعلقات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مملکت امریکی ہتھیاروں کے پانچ بڑے خریداروں میں سے ایک ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں