قدیروف زندہ اور خیریت سے ہیں: چیچن لیڈر کے سوشل میڈیا چینل کی وضاحت

ویڈیو کلپ جاری، قدیروف چچا عبدالحمیدووچ کے بستر کے کنارے بیٹھے ان کا ہاتھ اور سر چوم رہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

چیچنیا کے صدر رمضان قدیروف کے آفیشل سوشل میڈیا چینل نے ایک ویڈیو کلپ دکھایا جس میں قدیروف دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے ان رپورٹس کی تردید کردی جن میں قدیروف کی صحت کی بگڑتی ہوئی نشاندہی کی گئی تھی۔

قدیروف روسی صدر پوتین کے قریبی اتحادی ہیں۔ کریملن سے اس ہفتے ان اطلاعات کے بارے میں پوچھا گیا کہ 46 سالہ قدیروف کا ماسکو کے ایک ہسپتال میں علاج ہو رہا ہے تو ترجمان نے کہا تھا کہ انھیں اس معاملے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

اب ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر قدیروف کے چینل کی طرف سے پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ وہ ایک شخص کے بستر کے کنارے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ اس شخصیت کو پیارے انکل عبدالحمیدووچ قدیروف کہا جاتا ہے۔ قدیروف ان کے ہاتھ اور سر کو چوم رہے ہیں۔

ایک پوسٹ کے بارے میں کہا گیا کہ قدیروف نے خود لکھا ہے کہ اللہ کا شکر ہے، میں زندہ اور صحت مند ہوں، میں بالکل نہیں سمجھتا کہ بیمار ہونے کے باوجود بھی ہنگامہ کیوں ہوتا ہے۔ چیچنیا کے صدر کے ترجمان نے ہفتے کے شروع میں ان کی بیماری کی اطلاعات پر تبصرہ کرنے کے لیے بار بار کی جانے والی کالوں کا جواب نہیں دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں