بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی نے مبیّنہ خالصتانی انتہاپسند کی جائیداد ضبط کر لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

بھارت کی وفاقی انسداد دہشت گردی ایجنسی نے خالصتان تحریک کے ایک مبیّنہ انتہاپسند لیڈر کی جائیداد ضبط کرلی ہے۔ایجنسی نے اس انتہاپسند پر بھارت میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوّث ہونے کا الزام عاید کیا ہے۔

بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے ہفتے کے روزایک بیان میں کہا میں ہے کہ شمالی ریاست پنجاب میں گرپتونت سنگھ پنّوں کے ایک گھر اور زمین کو ضبط کیا گیا ہے۔اس سے کینیڈا سمیت مختلف ممالک سے چلائے جانے والے دہشت گردی اور علاحدگی پسندی کے نیٹ ورک کے خلاف بھارت کے کریک ڈاؤن کو تقویت ملی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق این آئی اے نے (غیر قانونی سرگرمیاں روک تھام ) ایکٹ کے تحت پنجاب کے دو اضلاع چندی گڑھ اور امرتسر میں کالعدم تنظیم سکھ فار جسٹس (ایس ایف جے ) کے سر براہ گرپتونت سنگھ پنّوں کی جائیدادیں ضبط کی ہیں۔

بھارتی ایجنسی نے یہ اقدام ایسے وقت میں کیا ہے جب وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت اور کینیڈا کے درمیان ایک سکھ رہ نما کے قتل پر کشیدگی پائی جارہی ہے۔

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے گذشتہ پیر کو کہا تھا کہ جون میں کینیڈا میں ایک سکھ علاحدگی پسند رہ نما کے قتل میں بھارتی حکومت کے ایجنٹوں کے ملوّث ہونے کے 'قابل اعتماد الزامات' ہیں۔وہ 'خالصتان' کے نام سے آزاد سکھ وطن کے قیام کے لیے مہم چلا رہے تھے۔

دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعطل کے بعد گرپتونت سنگھ پنّوں کی ویڈیوز سوشل میڈیاپلیٹ فارم 'ایکس' (سابقہ ٹویٹر) پر سامنے آئی ہیں جس میں وہ بھارتی ہندوؤں کو کینیڈا چھوڑنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی نے 2019 میں مبیّنہ سکھ انتہاپسند کے خلاف پنجاب اور ملک کے دیگر حصوں میں خوف اور دہشت پھیلانے کے الزامات میں مقدمہ درج کیا تھا۔

این آئی اے نے فروری 2021 میں پنوں کے خلاف گرفتاری کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے اور گذشتہ سال نومبر میں انھیں 'اشتہاری مجرم (پی او)' قراردے دیا گیا تھا۔

این آئی اے نے موہالی کی عدالت کے حکم پر ایک اور خالصتانی لیڈر ہردیپ سنگھ نجر کے گھر پر بھی کارروائی کی ہے۔پنجاب کے ضلع جالندھر میں واقع گاؤں بھار سنگھ پورہ میں خالصتانی لیڈر ہردیپ سنگھ نجر کے گھر کے باہر جائیداد ضبط کرنے کا نوٹس چسپاں کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں