مصر کا یمن میں جاری بحران کے حل کے لیے سعودی عرب اور عمان کی مساعی کا خیر مقدم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر نے یمن کے بحران کے پائیدار حل کی حمایت کے لیے سعودی عرب اور سلطنت عمان کی طرف سے کی جانے والی مساعی کا خیر مقدم کیا ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں مصر نے کہا ہے کہ وہ صنعا سے یمنی وفد کے ساتھ مذاکرات کے دور کی میزبانی کرنے پر سعودی عرب کا خیر مقدم کرتا ہے۔

بیان میں مصر نے یمن میں بحران کے خاتمے کے لیے تمام کوششوں کو یکجا کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور خلیجی اقدام اور اس کے نفاذ کے طریقہ کار کی طرف سے پیش کردہ منظور شدہ حل کے حوالہ جات کی بنیاد پر ایک پائیدار سیاسی حل تک پہنچنے کا مطالبہ کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مصر یمن بحران کے سیاسی حل کے لیے سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2216 پر عمل درآمد پر زور دیتا رہے گا۔

وزارت خارجہ نے یمن میں متحارب فریقین کے درمیان اختلافات کو سفارت کاری اور سیاسی طریقے سے حل کرنے ، یمن کی سلامتی، خود مختاری اور سالمیت برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کی میزبانی میں یمن میں حوثی ملیشیا اور آئینی حکومت کے درمیان مذاکرات کا ہو رہے ہیں۔ دونوں فریقین کو سلطنت عمان کی طرف سے بھی حمایت حاصل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں