روس اور یوکرین

یوکرین کا کریمیا میں میزائل حملے میں روسی بحریہ کے سینیرکمانڈروں کی ہلاکت کا دعویٰ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یوکرینی فوج نے کریمیا کے ساحلی شہر سیواستوپول میں روس کے بحیرہ اسود کے بیڑے کے ہیڈکوارٹر پرمیزائل حملہ کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ اس کے نتیجے روسی بحریہ کے سینیر کمانڈروں سمیت درجنوں افراد ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

یوکرینی فوج نے ہفتے کو ایک روز قبل کیے گئے اس میزائل حملے میں روسی بحریہ کے کمانڈروں اور اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔

یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ اس حملے کی تفصیل جلد سامنے لائی جائے گی۔اس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ان میں روسی بحری بیڑے کے سینیر کمانڈر بھی شامل ہیں۔

اس نے مزید کہا ہے کہ جس وقت میزائل داغا گیا ہے،اس وقت ہیڈکوارٹر میں روسی بحریہ کی اعلیٰ قیادت کا ایک اجلاس جاری تھا۔تاہم روس کی جانب یوکرین کے اس دعوے کے جواب میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں