یواے ای: موسم گرما کے خاتمے کا اشارہ؛آیندہ ہفتے درجہ حرارت 20 سینٹی گریڈ تک گرجائے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

متحدہ عرب امارات کے قومی مرکز برائے موسمیات (این سی ایم) کے مطابق رواں ہفتے کے اختتام پر موسم گرما سرکاری طورپر ختم ہو چکا ہے اور ملک کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔

مرکزِموسمیات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رات کے وقت درجہ حرارت 20 ڈگری تک گر جائے گا۔اس نے اتوار کو دبئی میں کم سے کم 26 ڈگری درجہ حرارت کی پیشین گوئی کی ہے۔

دبئی اورابوظبی کے مکینوں نے اگست اور ستمبر میں شدید نمی کے ساتھ گزارہ ہے۔اب اس کے بعد تازہ ہواؤں کے ساتھ انھیں پورے ہفتے کے دوران میں اوسطاً 40 ڈگری درجہ حرارت کا تجربہ ہوگا۔

آیندہ ہفتے کے دوران میں شمال مشرقی ہوائیں 40 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے چلیں گی جس سے ریت اور گردوغبار اڑیں گے اور ہوا کے معیار اور حد نگاہ میں کمی آئے گی۔

پیر کے روز دبئی میں دن کافی ٹھنڈا رہے گا اور درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ابوظبی میں بھی اتنی ہی گرمی پڑنے کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔منگل کو ابوظبی میں 42 ڈگری اور دبئی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کے ساتھ دونوں امارتوں میں رات سرد رہنے کا امکان ہے۔

مشرقی ساحلوں پر ہلکے بادل چھائے رہنے کا امکان ہے اور 40 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس سے خلیج عرب اور بحیرہ عمان میں ہلکی سے درمیانی لہریں اٹھیں گی۔ اگلے ہفتے صبح کے دوران میں کچھ ساحلی اور اندرونی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

ستمبر کو اس خطے میں موسم گرما کا آخری مہینہ سمجھا جاتا ہے کیونکہ درجہ حرارت تیزی سے گرتا ہے اور نئے موسم کا آغاز ہوتا ہے جو خزاں کے طور پر جانا جاتا ہے اور سورج براہ راست خط استوا پر چمکتا ہے ، جس میں شمالی اور جنوبی نصف کرہ کو مساوی مقدار میں شعاعیں ملتی ہیں اور یہ موسم خزاں کے باضابطہ آغاز کی عکاسی کرتی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں