برازیل میں بادلوں کے شہر کو ڈھانپ لینے کا خوفناک منظر کیمرے میں قید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

جنوبی برازیل کے شہر کاکسیاس دو سول میں ہفتے کے روز ایک ناقابل یقین منظر میں شہر کے آسمان پر گہرے گہرے بادلوں نے عمارتوں کو ڈھانـپ کر آنکھ سے اوجھل کر دیا۔ اس تمام منظر کو شہریوں نے کیمرے میں قید کر کرلیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں ان بادلوں کو دیکھا جاسکتا ہے، جسے "شیلف کلاؤڈز" کہا جاتا ہے۔

بادل جب شہر اور عمارتوں کے درمیان سے گزرتے تھے تو ایسا محسوس ہوتا کہ ایک کے بعد ایک عمارتوں کو "نگل" رہے ہیں۔

یہ قابل ذکر ہے کہ "شیلف بادل" اس وقت بنتے ہیں جب زیادہ درجہ حرارت کا علاقہ ٹھنڈی ہوا سے ملتا ہے، اور یہ عام طور پر طوفان سے فوراً پہلے بنتے ہیں۔

امریکی نیشنل ویدر سروس کے مطابق، شیلف بادل، جنہیں "آرکس کلاؤڈز" بھی کہا جاتا ہے، اکثر طاقتور طوفانوں سے منسلک ہوتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں