سعودی ولی عہد نے پہاڑی تفریحی مقام ’السودہ چوٹیوں‘ کے ماسٹر پلان کا افتتاح کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مملکت کے بلند پہاڑی علاقے السودہ میں پرتعیش سیاحت کا نیا چہرہ پیش کرنے کے لیے ایک نئے منصوبہ کے ماسٹر پلان کا افتتاح کیا ہے۔

’السودہ پیکس‘ نامی اس منصوبے کے تحت سعودی عرب کی بلند ترین چوٹی پر ایک پرتعیش پہاڑی سیاحتی مقام تعمیر کیا جائے گا۔ یہ السودہ کے علاقے اور رجال الماع کے کچھ حصوں تک پھیلا ہو گا۔یہ چوٹی سطح سمندر سے 3,015 میٹر کی بلندی پرواقع ہے۔

سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے عسیر میں ایک غیر معمولی قدرتی اور ثقافتی ماحول میں واقع یہ منصوبہ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) کی سیاحت، مہمان نوازی اور تفریح جیسی اہم صنعتوں کو وسعت دے کر معیشت کو متنوع بنانے اور عسیر کی ترقیاتی حکمتِ عملی کی معاونت کی کوششوں کا ایک اہم حصہ ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان خود السودہ ڈویلپمنٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ہیں۔انھوں نے کہا کہ السودہ چوٹیاں قدرتی ماحول اور ثقافتی ورثے کی دولت کو محفوظ رکھتے ہوئے ایک بے مثال اقامتی تجربہ پیش کریں گی اور یہ پرتعیش پہاڑی سیاحت کے ایک نئے دور کی نمائندگی کرتی ہیں۔

یہ منصوبہ سعودی عرب میں سیاحت اور تفریحی مواقع کو وسعت دینے، اقتصادی ترقی کی معاونت، سرمایہ کاری کو راغب کرنے، مملکت کی مجموعی جی ڈی پی میں 29 ارب امریکی ڈالر سے زیادہ کا حصہ ڈالنے اور براہ راست اور بالواسطہ روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا کرنے کے ویژن 2030 کے اہداف کے ساتھ تزویراتی طور پر ہم آہنگ ہے۔

ولی عہد نے کہا:’’السودہ چوٹیاں سعودی عرب میں سیاحت کے شعبے میں ایک اہم اضافہ ہوں گی اور مملکت کو عالمی سیاحت کے نقشے پرنمایاں کرنے میں مدد دیں گی، جبکہ ملک کی امیر ثقافت اور ورثے کو اجاگر کریں گی اور اس کا جشن منائیں گی۔ زائرین کو السودہ چوٹیوں کی خوب صورتی سے لطف اندوز ہونے کے علاوہ اس کی ثقافت اور ورثے کو دریافت کرنے اور مقامی برادری کی مستند مہمان نوازی کا تجربہ کرنے کا موقع ملے گا۔ السودہ چوٹیاں بادلوں کے اوپر سرسبزو شاداب ماحول کے درمیان ناقابل فراموش تجربات پیش کریں گی۔

السودہ پیکس منصوبے کا مقصد 2033 تک سال بھر میں 20 لاکھ سے زیادہ زائرین کو اعلیٰ درجے کی پرتعیش مہمان نوازی کی خدمات پیش کرنا ہے۔ ماسٹر پلان کو مقامی روایت اور فن تعمیر کے انداز کی عکاسی کرنے کے لیے ڈیزائن کیا جارہا ہے اور یہ خطے کی ثقافت اور لینڈ اسکیپ ورثے دونوں کو فروغ دے گا۔

اس سیاحتی مقام میں چھے منفرد ترقیاتی زونز ہوں گے: طہلال، صاحب، سبرہ، جرین، رجال اور سُرخ چٹان۔ ان میں سے ہر ایک ہوٹل، لگژری ماؤنٹین ریزارٹس، رہائشی لاجز اور ولاز، پریمیم مینشن سائٹس، تفریحی اور تجارتی پرکشش مقامات کے ساتھ ساتھ کھیلوں، مہم جوئی، ت ندرستی اور ثقافت سے وابستہ بیرونی پرکشش مقامات سمیت عالمی معیار کی سہولیات کی وسیع خدمات پیش کرے گا۔

السودہ ڈویلپمنٹ (کمپنی) 2033 تک السودہ پیکس میں مہمانوں کے 2،700 کمروں کی چابیاں، 1،336 رہائشی یونٹس اور 80،000 مربع میٹر کی تجارتی جگہ مہیّا کرے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں