کے ایس ریلیف اور یونیسیف کے درمیان دنیا بھر میں تحفظِ حقوقِ اطفال کا معاہدہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب نے دنیا بھر میں بچّوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے یونیسیف کے ساتھ ایک مشترکہ معاہدے پر دست خط کیے ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کے ایس ریلیف کے نگران اعلیٰ عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ اور یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں سالانہ اسمبلی کے موقع پراس معاہدے پر دست خط کیے ہیں۔

معاہدے کے تحت کے ایس ریلیف اور یونیسیف دونوں فریقوں کے درمیان تزویراتی شراکت داری کو مضبوط بنانے، انسانی امداد کی دستیابی اور رضاکارانہ پروگراموں کی حمایت کے علاوہ تجربات کے تبادلے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

اس موقع پرعبداللہ الربیعہ نے اس بات پر زور دیا کہ مملکت یونیسیف کے منصوبوں کے ذریعے کمزور اور پسماندہ بچّوں اور ان کے اہل خانہ تک رسائی حاصل کرنا چاہتی ہے۔کیتھرین رسل نے سعودی عرب کی شراکت داری پر یونیسیف کی جانب سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے ادارے کو دنیا بھر میں ضرورت مند لاکھوں بچّوں تک رسائی میں مدد ملے گی۔

یہ معاہدہ کے ایس ریلیف کے اہداف کے فریم ورک کے تحت آتا ہے جس کا مقصد مختلف شعبوں میں انسانی ہمدردی کے کام کو فروغ دینے کے لیے بین الاقوامی اور علاقائی انسانی تنظیموں کے ساتھ تعاون کو بڑھانا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں