سعودی حکام نے بھنگ کی بھاری مقدار اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں حکام نے ربع الخالی کراسنگ سے منشیات کی بھاری مقدار اسمگل کر کے مملکت میں لانے کی کوشش ناکام بنادی ہے اور اسمگلروں کو ایک لاکھ 14 ہزار 973 کلو گرام بھنگ کے ساتھ پکڑ لیا ہے۔

زکاۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے ربع الخالی کراسنگ سے گذرنے والی ایک گاڑی کو روک کر تلاشی لی تواس کے بوٹ میں چھپائی گئی منشیات کی بھاری مقدار برآمد ہوئی ہے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ وہ اسمگلنگ کے خلاف چوکس ہے اور نظامتِ عامہ برائے انسدادِ منشیات (جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول) میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر منشیات کی اسمگلنگ کے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کام کر رہی ہے۔

اتھارٹی نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی پر مجاز حکام سے رابطہ کریں اور انھیں منشیات کی اسمگلنگ سے متعلق معلومات کی اطلاع دیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں