حوثی حملے میں بحرینی فوجیوں کی ہلاکت پر سعودی قیادت کا اظہار افسوس

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بحرینی فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ کو تعزیتی مکتوب روانہ کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بحرینی فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ کو تعزیتی مکتوب روانہ کئے ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے جنوبی سرحد پر بحرینی فوجیوں کی ہلاکت اور بعض کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سعودی قیادت نے کہا ہے کہ ’اپنا فرض ادا کرتے ہوئے جو فوجی کام آئے ہیں ہم ان کے اہل خانہ اور لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں‘۔
’ہم دل کی گہرائیوں سے آپ سے اور متوفین کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے بلندی درجات کی دعا کرتے ہیں‘۔

سعودی قیادت نے حوثی ملیشیا کی اس مذموم کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں