چینی اور سعودی بحریہ کی مشترکہ مشقیں اکتوبر میں منعقد کی جائیں گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

چینی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور چین آئندہ ماہ مشترکہ سمندری فوجی مشقیں کریں گے۔

چینی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ’ نیلی تلوار 2023 ‘ کے عنوان سے بحری فوجی مشقیں اکتوبر کے دوران جنوبی چین کے علاقے گوانگ ڈونگ میں ہوں گی۔

چینی وزارت دفاع کے ترجمان نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ سمندری مشقوں کے دوران انسداد دہشت گردی، تیز رفتار بوٹ چلانے، ہیلی کاپٹر اتارنے اور محصور افراد کو بچانے کے مشترکہ آپریشنوں کی مشقیں ہوں گی۔

چینی ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں ملک تعاون گہرا کرنے اور دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان روابط بڑھانے اور ٹریننگ کا معیار بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

یاد رہے کہ چین اور سعودی عرب نے پہلی بار 2019 کے دوران مشترکہ بحری مشقیں کی تھیں۔

نئے مشقیں ایسے ماحول میں ہونے جا رہی ہیں جبکہ چین سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات گہرے کرنے کے لیے کوشاں ہے اورمشرق وسطی میں امن ساز طاقت کا کردار کرنے کی مہم چلائے ہوئے ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں