امریکا میں تین سالہ بچی نے قریبی رشتہ دار کے پستول سےخود کو گولی مار دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ایک ویڈیو میں ایک بچی کو خود کو پستول سے گولی مارنے کا خوفناک منظر دکھایا گیا ہے۔

ایک حیران کن ویڈیو کلپ میں گولی مارنے کے واقعے کو ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا میں پیش آیا جہاں ایک 3 سالہ بچی نے خود کو گولی مار لی۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ہفتے کے روز گھر پر ایک رشتہ دار کے ساتھ تھی۔ تاہم وہ شخص اپنے لیپ ٹاپ پر فٹ بال میچ دیکھنے میں مصروف تھا جب کہ پستول صوفے پر تھی۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق بچی کی دادی نے کہا کہ جب اسے اس معاملے کا علم ہوا تو اس نے پولیس کو بلایا۔ پولیس نے لا پرواہی برتنے پر اس شخص کو گرفتار کیا ہے جب کہ لڑکی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا اور اگلے روز اسے گھر بھیج دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں