امریکہ میں شٹ ڈاؤن کا خطرہ، کانگریس کے پاس ایک دن باقی

یکم اکتوبر کو لاکھوں ملازمین تنخواہوں سے محروم ہو جائیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکہ کو شٹ ڈاؤن سے بچانے کیلئے کانگریس کے پاس ایک دن باقی رہ گیا، فنڈنگ بل منظور نہ ہونے کی صورت میں یکم اکتوبر کو لاکھوں ملازمین تن خواہوں سے محروم ہوسکتے ہیں جبکہ 70 لاکھ خواتین اور بچوں کے خوراک کی کمی سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

امریکی حکومت اور اراکین پارلیمنٹ کے دمیان اختلافات برقرار ہیں، شٹ ڈاؤن سے بچنے کیلئے کانگریس کے پاس صرف ایک دن رہ گیا ہے، حکومت اور اپوزیشن کا مشترکہ فنڈنگ بل منظور نہ ہونے کی صورت میں لاکھوں ملازمین تںخواہوں سے محروم ہو سکتے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز فنڈنگ بل پر دستخط نہ ہوئے تو یکم اکتوبر کو 21 لاکھ ملازمین تن خواہوں سے محروم رہیں گے جبکہ چالیس لاکھ کنٹریکٹرز کو چیک جاری نہیں ہوں گے اور 70 لاکھ خواتین اور بچوں کو خوراک فراہم کرنے والے ادارے سپلی مینٹل فوڈ اسسٹنٹ پروگرام کے پاس خرچ کرنے کو پھوٹی کوڑی نہیں ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق شٹ ڈاؤن کی صورت میں امریکی وزارت دفاع کے تیرہ لاکھ ملازمین بغیر تنخواہ کے کام کریں گے، جن میں حاضر سروس فوجی اہلکار اور دیگر کنٹریکٹرز شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں