ایرانی بحری جہاز سے محو پرواز امریکی ہیلی کاپٹر پر لیزر لائٹ ماری گئی: امریکی فوج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

آئی آر جی سی این کے بحری جہازوں نے اس وقت امریکی حملہ آور ہیلی کاپٹر پر کئی بار لیزر لائٹ ماری جب وہ گزشتہ روز خلیج میں بین الاقوامی فضائی حدود میں معمول کی کارروائی کر رہا تھا۔ تاہم اس سے ہیلی کاپٹر کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔

امریکی پانچویں بحری بیڑے کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور نے امریکی اے ایچ ون زڈ وائپر حملہ آور ہیلی کاپٹر کے ساتھ غیر محفوظ اور غیر پیشہ ورانہ انداز میں معاملہ کیا ہے۔ یہ ہیلی کاپٹر 27 ستمبر کو خلیج عرب کی فضائی حدود میں بین الاقوامی سطح پر معمول کی کارروائیاں کر رہا تھا۔ آئی آر جی سی این کے بحری جہازوں نے پرواز کے دوران ہوائی جہاز پر کئی بار لیزر چمکایا ۔

یو ایس نیول فورسز سنٹرل کمانڈ کے ترجمان ریک چرنیٹزر نے کہا یہ کسی پیشہ ور میری ٹائم فورس کے اقدامات نہیں ہیں۔ ایرانی پاسداران انقلاب کی بحریہ کا یہ غیر محفوظ، غیر پیشہ ورانہ اور غیر ذمہ دارانہ رویہ امریکی اور شراکت دار قوم کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں