جنوبی سوڈانی لیڈر سلفاکیر کو ایئرفون لگانے میں خفت کا سامنا:شرمندگی کا باعث کلپ وائرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

جنوبی سوڈان کے لیڈر سلفاکیر مایارڈٹ کو روس کے دو روزہ دورے کےدوران اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ روسی صدر ولادی میر پوتین سے ملاقات کررہے تھے اور انہیں ایئرفون استعمال کرنے میں مشکل پیش آئی۔ بن سلفاکیر ایئرفون نہ لگا سکے تو روسی صدر نے انہیں ان کی مدد کی۔

ایک شرمناک منظر

دونوں رہ نماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر بات چیت کی اور سوڈانی بحران پر تبادلہ خیال کیا۔

تاہم سوشل میڈیا پرایک ویڈیو کلپ تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے جس سلفاکیر کو مشکل میں دیکھا جا سکتا ہے اور وہ شرمندہ ہیں۔

سلوا کیر کو ترجمے کے لیے دیے گئے ائرفون لگانے میں مشکل میں آئے تو انہیں اسے کان سے لگانے کے لیے روسی صدر ولادی میر پوتین نے مدد کی۔

اس ویڈیو میں ہر ایک کی توجہ جنوبی سوڈان کے لیڈر کی طرف جاتی ہے جو بار بار ایئر فون لگانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سلوا کیر گذشتہ بدھ کو دو روزہ دورے پر ماسکو پہنچے تھے۔

قبل ازیں کیر نے پوتین سے ملاقات کے لیے روانہ ہونے سے قبل ماسکو کے کریملن میں نامعلوم فوجی کے مقبرے پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں