سعودی عرب: سوشل میڈیا ویوز کے چکر میں سکیورٹی اہلکار بن کر پرینک مہنگا پڑ گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مملکت کے پبلک سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ نے ایکس پلیٹ فارم پر کہا کہ پولیس نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سات افراد کو گرفتار کیا ہے جو سوشل میڈیا پر اپنے ویوز بڑھانا چاہتے تھے۔

ان پر سکیورٹی اہلکاروں کی نقالی اور ایک دکان میں مذاق کرنے کے الزام ہے۔

شہر کی پولیس فورس کے ترجمان نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے افراد پانچ سعودی شہری اور دو رہائشی ہیں جن میں ایک یمن اور دوسرا چاڈ کا باشندہ شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں