امریکا میں ٹرک کے حادثے میں 5 افراد ہلاک، ہزاروں گیلن زہریلا مادہ لیک ہو گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکا میں ہزاروں گلین زہریلے مواد سے لدے ٹرک کے جنوبی الینوائے میں حادثے میں تباہی کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور پانچ دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

حکام نے ہفتے کے روز بتایا کہ ٹرک تقریباً 7,500 گیلن اینہائیڈروس امونیا لے جا رہا تھا جب یہ ہفتے کی صبح ایفنگھم کاؤنٹی کے شہر ٹیوٹوپولس کے قریب الٹ گیا۔

الینوائے انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی نے کہا کہ ابتدائی تخمینوں میں 4,000 گیلن کے اخراج کی نشاندہی کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں علاقے سے تقریباً 500 افراد کا انخلا ہوا ہے۔

ٹرک حادثے کی جگہ سے
ٹرک حادثے کی جگہ سے

ایفنگھم کاؤنٹی کورونر آفس نے بتایا کہ مرنے والوں میں 12 سال سے کم عمر کے دو بچے بھی شامل ہیں اور مرنے والوں میں سے تین کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ پانچ زخمیوں کو ہوائی جہاز کے ذریعے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

ریاستی پولیس نے کہا کہ حادثہ امونیا کے اخراج کی وجہ سے جائے وقوعہ سے تقریباً 1600 میٹر کے دائرے میں علاقے کو خالی کرایا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں