انقرہ میں وزارت داخلہ کی عمارت کے سامنے خودکش بمبار کا دھماکہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترک وزارت داخلہ کے مطابق دارالحکومت انقرہ میں وزارت کی عمارت کے سامنے ایک خودکش بمبار نے اتوار کی صبح خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے کے نتیجے میں کئی پولیس اہلکار زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ترک وزیر علی یرلیکایا کے مطابق وزارت داخلہ کی عمارت کے سامنے ہونے والے بم دھماکے میں دو افراد ملوث تھے۔ ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑایا جبکہ دوسرے پر وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے قابو پر کر اس کے پاس موجود دھماکہ خیز مواد غیر مؤثر بنا دیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ترک میڈیا کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ علاقے میں گولیوں کی گھن گرج بھی سنی گئی جس کے بعد ایمرجنسی سروسز نے علاقے کی جانب رخ کر لیا تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹا جا سکے۔

یہ واقعہ تب رپورٹ ہوا جب اتوار کو ترک پارلیمان کا نیا سیشن شروع ہونا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں