سپین نائٹ کلبوں میں آگ لگ گئی، 13 افراد ہلاک کئی لاپتا

مارشیا میں تین روزہ سوگ کا اعلان، ریسکیو آپریشن اور تحقیقات جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
4 منٹس read

سپین کے جنوب مشرقی شہر مارشیا میں بیک وقت ایک سے زائد نائٹ کلبوں میں آگ لگنے سے کم از کم 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ پہلے ایک نائٹ کلب میں آگ لگی اور پھر دوسرے دو نائٹ کلبوں تک یہ آگ پھیل گئی۔ نائٹ کلبوں میں ایک شادی کی تقریب کے علاوہ سالگرہوں کی تقریبات بھی جاری تھیں۔

آگ بجھانے والے فائر فائٹر نے بھر پور کوشش کی تاہم آگ پھیلنے کی رفتار پر قابو پانے میں وقت لگا جس کے نتیجے میں ایک درجن سے زائد ہلاکتیں ہو گئیں اور ایک بڑا سانحہ رونما ہو گیا۔ آگ لگنے کے اس واقعہ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کے لاپتہ ہو جانے کی بھی خبر ملی ہے۔ نہیں معلوم کہ ایک خاندان کے پانچ افراد زندہ ہیں یا ہلاک ہو چکے ہیں۔

سپین کے یونیورسٹیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے شہر مارشیا کے نائٹ کلبوں میں آگ لگنے کے اس خوفناک واقعے کے دوران اپنی تقریب شادی کے لیے موجود دولہا اور دلہن کی زندگی اگرچہ بچ گئی ہے مگر دونوں شادی کے روز پیش آنے والے اندوہناک واقعے کی وجہ سے سخت کرب اور رنج سے دوچار ہیں۔ دونوں نے اپنی نئی زندگی کے اس پہلے ہی دن پیش آنے والے سانحے پر کہا' ہم اندر سے مر چکے ہیں۔'

آگ پر قابو پانے والے کارکنوں کی آگ بجھانے کی فوٹیج سے اندازہ ہوا ہے کہ نائٹ کلبوں کی عمارات کو کافی نقصان پہنچا ہے ۔ فائر فائٹنگ سے متعلقہ اہلکاروں کو کہنا ریسکیو کا کام دیر تک جاری رہا ۔ تاہم ابھی بہت سارے متاثر افراد کی شناخت کاکام باقی ہے اور ان کی شناخت میں وقت لگ سکتا ہے۔

 محکمہ ایمرجنسی سروسز کی جانب سے جائے حادثہ کی جاری کردہ تصاویر

مارشیا کے مئیربالیتسا نے شہر میں تین روز کے لیے سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم برباد ہوگئے ۔ مئیر کا کہنا تھا کہ نائٹ کلبوں کی عمارتوں کو پہنچنے والے غیر معمولی نقصان اور چھتیں تک گرنے سے زخمیوں اور ہلاک شدگان کی تلاش میں دقت پیش آرہی ہے۔

واضح رہے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کے بھی نہ ملنے کی اطلاع آئی ہے۔ ملنے والی لاشوں اور زخمیوں کی شناخت بھی ہونےو الے میں وقت لگ سکتا ہے۔ سپین کی نیشنل پولیس کے ایک ذمہ دار ڈیگو سیرل نے رپورٹرز کو بتایا ہے کہ فونڈا نامی نائٹ کلب اور اس سے جڑے دوسرے نائٹ کلبوں سے لاشیں ملی ہیں۔ ان میں کئی آگ کی وجہ سے اور کئی نائٹ کلب کی چھت کے گرنے سے ہلاک ہوئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ آگ کی شدت نے کلب کی چھت کو اس قدر کمزور کر دیا کہ چھت گر گئی اور کئی لوگ اس کے نیچے آ گئے۔ تاہم متعلقہ پولیس حکام اور تحقیقات سے متعلقہ حکام ابھی تک اس نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں کہ آگ کیسے بھڑکی اور کس طرح ایک نائٹ کلب سے دوسرے اور تیسرے میں پھیل گئی۔ البتہ تحقیقات جاری ہیں۔

ایک متاثرہ نائٹ کلب کی ترجمان ماریہ دولورز البیلان نے رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے آگ فونڈا نامی نائٹ کلب میں لگی اور بعد ازاں یہ پھیل کر دوسرے نائٹ کلبوں کے اندر تک پھیلتی گئی۔ خیال رہے ایک نائٹ کلب کے فرسٹ فلور سے سے سات افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

آگ سے جل چکے نائٹ کلبوں کے باہر کھڑے نوجوان سخت غمزدگی کی حالت میں متاثر افراد کو گلے لگ کر روتے ہوئے نظر آئے۔ پورے شہر میں سخت پریشانی اور سوگ کا ماحول ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں