میکسیکو میں ٹرک حادثہ دس تارکین وطن کی جان لے گیا، پچیس افراد زخمی ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

میکسیکو کی ایک شاہراہ پر ٹرک حادثے کے نتیجے میں کم از کم دس خواتین تارکین وطن ہلاک اور پچیس زخمی ہو گئیں ہیں۔ اس خوفناک حادثے میں ہلاک ہونے والے ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان تارکین وطن کا تعلق کیوبا سے تھا اور وہ خفیہ طور پر امریکہ پہنچنے کی کوشش کر رہیں تھیں۔

سکیورٹی حکام کے مطابق یہ حادثہ میکسیکو کے جنوبی شہر چیاپاس میں پیش آیا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران خفیہ طور پر امریکہ پہنچنے والے تارکین وطن کے ساتھ یہ دوسرا حادثہ ہے۔ اتوار کے روز پیش آنے والا یہ حادثۃ گوئیٹے مالا کی سرحد کی طرف پیش آیا۔ حادثے کا شکار ہونے والوں میں خواتین کے علاوہ ایک کم سن بچہ بھی شامل تھا۔

جائے حادثہ پر حادثے کی شکار خواتین کے بیگ اور دیگر سامان بکھرا پڑا تھا۔ سیکورٹی حکام کے مطابق اس راستے سے عام طور پر امریکہ پہنچنے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن سفر کرتے ہیں۔ اتوار کے روز حادثے کا شکار ہونے والے تارکین وطن لکڑی کی بنی باڈی کے حامل ٹرک میں سوار تھے جو حاثے کا شکار ہو گیا۔

واضح رہے کہ جمعرات کے روز ایسے ہی ایک حادثے میں دو تارکین وطن ہلاک ہو گئے تھے جب میزکالاپا کی میونسپلیٹی حدود میں ٹرک الٹ گیا تھا۔ میکسیکو کے راستے سے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ہزراوں تارکین وطن بسوں اور ٹرکوں میں سوار ہو کر امریکہ پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ بہت سارے مال بردار ٹرینوں اور کنٹینرز میں چھپ کر بھی امریکہ اور یورپ پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں جن میں سے بہت سے حادثات سے دوچار ہو جاتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں